اسلام آباد۔ 17 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان نے آج کہا کہ اُسے عمران خان اور طاہرالقادری کی قیادت والے حالیہ مخالف حکومت احتجاجوں کے سبب کئی بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان قائدین کو چین کے ساتھ روابط کو بگاڑ دینے کی کوشش کا مورد الزام ٹھہرایا ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے طاہرالقادری معیشت کو نقصان پہنچانے اور ترقی کی رفتار کو بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں۔