اسلام آباد، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف کی مزید امداد کی ضرورت نہیں ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان بہت جلدآئی ایم ایف سے امداد کو روک دے گا اور یہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا آخری سیشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس مزید امداد کیلئے نہیں جائیں گئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق 2050 تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن چکا ہو گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت مستقل مستحکم ہوتی جارہی ہے۔