اسلام آباد /5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور چین کے ساتھ پاکستان بھی ان دس بدترین ممالک میں شامل ہے، جہاں انٹرنیٹ کی آزادی کو سلب کردیا گیا ہے۔ ایک عالمی سروے کے مطابق فریڈم ہاؤز نے انٹرنیٹ 2014 رپورٹ میں 65 ملکوں کا سروے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ملکوں میں عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر پابندیاں نافذ کرنے کے اقدامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دیگر دس ملکوں میں ایران، شام، چین، ازبیکستان، ویتنام، بحرین، سعودی عرب اور پاکستان شامل ہیں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ اسی طرح تین افراد کا اس لئے قتل کیا گیا تھا، کیونکہ انھوں نے اپنی جنسی شناخت کے بغیر سوشل میڈیا کا استعمال کیا تھا، جب کہ اس میں سے ایک شخص مرد تھا۔