پاکستان کارگل جنگ کے دوران قبضہ کردہ علاقے چھوڑدے :امریکہ

اسلام آباد ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اس وقت کے سفیر برائے امریکہ ریاض کھوکر نے آج کہا کہ 1999 ء کی کارگل جنگ کے دوران پاکستان میں یہ علاقوں کو اپنے قبضہ میں لیا تھا انہیں خالی کردینے کیلئے امریکہ نے زور دیا تھا ۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے قبضے میں زمین آنے کے بعد ہندوستان پاگل ہوچکا ہے اس لئے پاکستان کو یہ جگہ چھوڑنی پڑے گا ۔ پاکستانی فوج کی دراندازی کے تقریباً 15 سال بعد اس مسئلہ پر اسلام آباد کی ادبی تقریب میں زبردست بحث و مباحث ہورہے ہیں ۔ مقررین نے پاکستان کے سابق معتمدین خارجہ ریاض کھوکر اور طارق عثمان حیدر کے بشمول دیگر قائدین سے کارگل جنگ کے موضوع پر مباحث کئے ۔