پاکستان ڈے کے جشن میں پہلی بار ہندوستانی افسر ان کی شرکت

اسلام آباد۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں کل منائے گئے پاکستان ڈے کے جشن میں یہاں تعینات ہندوستانی حکام اور سفارت کاروں نے پہلی بار حصہ لیا ۔اخبار ’’دی ایکسپریس ٹریبیون ‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے یہاں تعینات ہندوستانی فوجی حکام اور سفارتکاروں کو 23مارچ کو منائے جانے والے پاکستان نیشنل ڈے کے جشن میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا تھا۔ پاکستان کی اس دعوت کو ہندوستانی حکام نے خوشی سے قبول کیا اور ہندوستانی فوجی افسر سنجے وسواش راؤ سمیت تمام ہندوستانی حکام نے اس میں حصہ لیا۔یہ پہل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات سے سرحد پر کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔