پشاور۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پولیو ٹیکہ اندازی کی ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک ملازم پولیس ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ پشاور میں ان کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا۔ یہ پولیو کارکنوں پر حملوں کے سلسلہ کا تازہ واقعہ ہے۔ یہ واقعہ ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب پشاور کے مضافات میں پیش آیا۔ بچاؤ خدمات کے عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی ملازم پولیس کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ایس پی رورل رحیم شاہ کے بموجب بم صحت کا انصاف پروگرام کی ایک چوکی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ صحت کارکن انسداد پولیو کے ٹیکے دینے میں مصروف تھے جب کہ بم دھماکہ ہوا۔