پاکستان پوری دنیا کیلئے خطرناک : شیوسینا

وزیراعظم اور حکومت پاکستانی فوج کے ہاتھوں کٹھ پتلی
ممبئی ۔27 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے لڑاکا طیاروں کی بالا کوٹ دہشت گرد گروپ جیش محمد کیمپ (پاکستان ) پر حملے کے بعد شیوسینا نے مطالبہ کیا کہ مسلسل کارروائیاں کی جائیں اور کہا کہ پڑوسی ملک پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں تحریر کیا گیاہے کہ دنیا بھر میں اُس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکے گا جب تک کہ دنیا کے نقشے سے پاکستان کو مٹادیا جائے ۔ شیوسینا نے اپنے طنزیہ تبصرے میں کہا کہ وہ جاننا چاہتی ہے کہ دہشت گرد پاکستان مقبوضہ کشمیر کو تہذیبی مراکز کی حیثیت سے کیسے استعمال کررہے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ اُن کی سرزمین سے کوئی دہشت گرد سرگرمی جاری نہیں ہے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک صرف ہندوستان کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں ہے ۔ سربراہ فوج وزیراعظم اور حکومت کا استحصال کررہے ہیں ۔ شیوسینا نے کہاکہ یہ سوال لاجواب کردیتا ہے کہ اگرپاکستان میں کوئی ان فوجی جوانوں کا انتقام لے سکتا ہے تو ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ ہندوستان کو چاہئے کہ اپنی کارروائی کا تسلسل جاری رکھے ۔