اسلام آباد، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ممنون حسین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ پاکستان پر پولیو کے حوالے سے مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی 12 ویں سالانہ تقریب کے موقع پر ایوانِ صدر میں منعقدہ ایونٹ میں غیر ملکی سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے پولیو، قبائلی علاقہ جات میں جاری ملٹری آپریشن اور پاک۔ ہندوستان تعلقات پر حکومت کی اندرونی و خارجہ پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان پر پابندیاں لگانے کے بجائے ہمدردانہ رویہ رکھنا چاہئے۔