پاکستان پر طالبان کو بطور آلہ کار استعمال کرنے کا الزام

واشنگٹن۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ، افغان طالبان کو ہندوستان کے خلاف ’’آلہ کار‘‘ کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ایک امریکی کمانڈر نے آج قانون سازوں کو اپنے بیان میں الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، پاکستان کے طالبان پر اثرو رسوخ سے مایوس ہے، کیونکہ پاکستان دہشت گرد گروپس کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کے اپنے تیقن کی تکمیل میں ناکام رہا ہے۔ میرین کور کے لیفٹننٹ جنرل کینیتھ میکنزی نے یہ تبصرہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے افغانستان میں امن کارروائی میں مدد دینے کی گذارش کے چند دن بعد منظر عام پر آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ امریکہ افغانستان کی طویل ترین جنگ میں شرکت سے دستبردار ہوجائے کیونکہ 2001ء سے اب تک افغانستان کی جنگ میں 2,400 امریکی فوجی اپنی جانیں ضائع کرچکے ہیں۔