پاکستان پر امریکی تحدیدات ‘ پاکستانیوں کو ویزا بھی نہیں

امریکہ میں مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کا اخراج ، شہریوں کو واپس لینے سے پاکستان کا انکار
واشنگٹن ۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان پر تحدیدات نافذ کردیئے ہیں ، پاکستان نے اپنے شہریوں کو امریکہ سے اخراج کے بعد قبول کرنے سے انکار کردیاتھااور مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کو ویزا بھی نہیں دیا جائیگا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ پاکستان میں سفارتی کام کاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن اس طرح کی تحدیدات کے نتیجہ میں امریکہ اب پاکستانیوں کو ویزا بھی نہیں دے گا ۔ 28اپریل کی تاریخ کے ساتھ جاری کردہ فیڈرل رجسٹر کے اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کو ان 10 ملکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر امریکی قانون کے مطابق تحدیدات نافذ ہیں ان میں گویانا اور پاکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ برما اور لاؤس کو 2018 ء میں ویزا تحدیدات کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔ ایمگریشن اینڈ نیشنالیٹی کے دفعہ 243 کے تحت سکریٹری آف اسٹیٹ کو اختیار ہے کہ وہ ویزا جاری کرے یا مسترد کردے ۔ ہندوستان اپنے شہریوں کو واپس لیتا ہے اس لئے ہندوستانوں پر ویزا تحدیدات نافذ نہیں ہیں ۔