کراچی ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے 20 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا اور اُن کی کشتیاں ضبط کرلئے ہیں۔ میریٹائم کے ایک عہدہ دار نے آج کہا کہ ساحل بحیرۂ عرب کے پاس انھوں نے آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کی میریٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ہندوستانی مچھیروں کو میریٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ وہ بحیرۂ عرب کی پاکستانی حدود میں ماہی گیری کے مرتکب ہوئے۔ ان مچھیروں کی چار کشتیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو قانونی ضوابط کی تکمیل کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی پی ایم ایس اے نے 88 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کی 16 کشتیاں ضبط کئے تھے۔