اسلام آباد ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اتھاریٹی کے صدر محمد عباس نے آج کہا کہ پاکستان نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مختصر طور پر مطلع کیا ہے۔ محمود عباس جو پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ ریمارک کیا۔ بعدازاں نواز شریف اور محمود عباس نے سفارتی انکلیو میں فلسطینی ایمبیسی کامپلکس کا مشترکہ طور پر افتتاح انجام دیا۔ دونوں قائدین نے نئی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا۔ پاکستانی حکومت نے 1992ء میں اس مقصد کیلئے زمین کا عطیہ دیا تھا۔