جموں۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں خطہ قبضہ سے متصل واقع ہندوستانی چوکیوں پر پاکستانی فوج نے اندھادھند فائرنگ کی۔ اس ماہ اس کی یہ دسویں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ سرحد پر تعینات فوج نے پاکستان کا مؤثر جواب دیا اور زبردست جوابی فائرنگ کی۔ ڈیفنس ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بِلااشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی چوکیوں پر پاکستانی فوج نے مسلسل فائرنگ کی ہے۔ کل بھی مارٹر حملہ کیا گیا تھا۔ 3 اکٹوبر کو بھی وادیٔ کشمیر کے گلمرگ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی سے متصل مواضعات اور دور دراز علاقوں میں بھی چار مرتبہ شلباری کی گئی تھی۔