پاکستان نے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی کی

سرینگر11نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان نے آج جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ۔ یہ تین دنوں میں دوسری خلاف ورزی ہے ۔ جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں اس خلاف ورزی کا ہندوستان کی جانب سے مناسب جواب دیا گیا ۔ کرنل برجیش پانڈے نے کہا کہ بلا اشتعال خط قبضہ کے پار سے 8 بجے صبح فائرنگ کی گئی لیکن اس کا موزوں جواب دیا گیا۔ فائرنگ میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔