اسلام آباد۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان امیگریشن کے عہدیداروں نے آج ایک ایسی امریکی خاتون کوجو پاکستان میں سیاہ فہرست کا حصہ ہے ‘کویت روانہ کردیا جہاں سے وہ پاکستان آئی تھی ۔ ایک عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ امیگریشن والوں نے اس مطلوبہ خاتون کو کویت ایئرویز کے ذریعہ آئے دیگر مسافرین کی بھیڑ میں شناخت کرلیا اورفوری حرکت میں آتے ہوئے امیگریشن اسٹاف نے اسے ایئرپورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا اور دوبارہ اسی طیارہ کی جانب لے گئے جس سے وہ یہاں پہنچی تھی ۔ البتہ یہ بات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی کہ یہ امریکی خاتون کو پاکستان میں ناپسندیدہ کیوں ہے ۔