پاکستان نے افغان سرحد کھول دیا

کابل، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اعلان کیا کہ اس نے افغانستان کے ساتھ متصل ایک اہم سرحدی چوکی کو دوبارہ کھول دیا ہے ۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے کے بعد اس کی سرحد کو بند کیا گیا تھا۔گزشتہ پانچ مئی کو افغانستان کے سرحدی محافظ دستہ نے مردم شماری کی ٹیم کی حفاظت میں تعینات پاکستانی سلامتی دستہ پر فائرنگ کر دی تھی جس سے 9 افراد ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد پاکستان نے افغانستان سے متصل چمن سرحد کو بند کر دیا تھا۔  پاکستانی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق "افغانستان کے حکام کی درخواست پر قندھار صوبہ کے چمن سر حد کو ‘انسانی بنیاد پر’ دوبارہ کھول دیا ہے گیا”۔  انہوں نے کہاکہ”پاکستان کے حکام اس بات سے متفق ہیں کہ سرحد پر جنگ بندی جاری رہے گی اور کوئی بھی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہو گی”۔  حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے ، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر الزام لگایا تھا کہ دہشت گردوں کو روکنے کے لئے کافی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔