واشنگٹن ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پاس فی الوقت 140 تا 150 نیوکلیئر وارہیڈس ہیں اور اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو اس میں 2025ء تک 220 تا 250 تک اضافہ متوقع ہے۔ اس ملک کے نیوکلیئر امور پر نظر رکھنے والے آتھرس کی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ 140 تا 150 نیوکلیئر ہتھیاروں کا حالیہ اندازہ 1999ء میں امریکی ڈیفنس انٹلیجنس ایجنسی کی جانب سے بنائے گئے اس خاکہ سے تجاوز کرتا ہیکہ پاکستان کے پاس 2020ء تک 60 تا 80 وار ہیڈس ہوں گے۔ ہنس ایم کرٹینن، رابرٹ ایس نویلس اور جولیاڈائمنڈ نے ’پاکستانی نیوکلیئر فورسیس 2018ئ‘ میںکہا کہ ’’ہمارا اندازہ ہیکہ اس ملک کے نیوکلیئر ہتھیاروں میں 2025ء تک 220 تا 250 کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو اس سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا نیوکلیئر ہتھیار والا ملک بن جائے گا۔