پاکستان میں TAPI پائپ لائن پر آج سے کام کا آغاز

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عرصہ دراز سے جسکا انتظار تھا بالآخر وہ انتظار اب ختم ہونے والا ہے کیونکہ1680کیلو میٹر طویل ترکمنستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان (TAPI) گیس پائپ لائن پر اب کام کا آغاز ہونے جارہا ہے جسکے ذریعہ جنوبی ایشیاء میں گیس کی قلت پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائیگا۔ کام کا آغاز کل سے پاکستان میں ہورہا ہے۔ پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ اس پراجکٹ کیلئے ڈسمبر 2015ء میں چاروں ممالک کے قائدین نے اراضیات کا جائزہ لیتے ہوئے اسکی پیمائش بھی کی تھی ۔جبکہ مذہبی رسوم بھی انجام دی گئی تھیں۔