کراچی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نو افراد بشمول ایک عیسائی خاندان کے 4 افراد دو علحدہ علحدہ حملوں میں کوئیٹہ اور جنوب مغربی بلوچستان میں ہلاک کردیئے گئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ۔ پہلا حملہ نامعلوم بندوق برداروں نے جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے ایک رکشا پر فائرنگ کرتے ہوئے کیا جس میں ایک عیسائی خاندان کے چار افراد سفر کررہے تھے ۔ یہ واقعہ کوئٹہ کی شاہ زماں روڈ پر پیش آیا ۔ تمام چار افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوگئے اور انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ حالیہ برسوں میں بلوچستان میں ہزارا قبیلے کے افراد کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔