اسلام آباد، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) افغان سرحد سے متصلہ پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں تخریب کاروں کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں کم از کم 7 عسکریت پسند مارے گئے ۔ فوج نے کہا کہ مہمنہ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں 7 باغی مارے گئے ، جب وہاں متعین فوجیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔