اسلام آباد، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاہور کے مناواں علاقے میں آج انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق سال 2009 میں مون مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے اور سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر ہوئے حملہ کے مشتبہ ملزم کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع سی ٹی ڈی کو ملی۔جب سی ٹی ڈی کے حکام نے دہشت گردوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔اس کے بعد حکام کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔