لاہور ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے جو 2008 ء کے ممبئی حملے کیس کے 7 ملزمین پر مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے ،اس نے یہ سنوائی چھٹی مرتبہ ملتوی کرتے ہوئے اسے 23 جولائی پر ڈال دیا ہے کیونکہ جج رخصت پر ہے۔ 7 پاکستانی ملزمین کا ٹرائل آج راولپنڈی کی عدالت میں ملتوی کرنا پڑا کیونکہ جج عتیق الرحمن گرمائی چھٹی پر ہیں۔ وہ 25 جون کی سماعت پر بھی رخصت پر تھے جبکہ ان کی طبیعت ناساز تھی۔