پاکستان میں 21 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ملٹری ہیلی کاپٹروں نے افغان سرحد کے قریب گڑبڑ زدہ قبائیلی ضلع خیبر میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے کم از کم 21 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک روز قبل ہی خودکش بمبار نے پیس کمیٹی میٹنگ میں دھماکہ کرکے 5 قبائیلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ آرمی نے کہا کہ آج کی کارروائی میں انتہاء پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ کئے گئے۔