پاکستان میں 2013ء کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی عرضی مسترد

اسلام آباد ، 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج وہ تمام عرضیاں خارج کردیں جن میں گزشتہ سال کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو وزیراعظم نواز شریف کیلئے راحت ہے، جن پر چناؤ میں رگنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مستعفی ہوجانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ فاضل عدالت کا فیصلہ ایسے احتجاجوں کے درمیان سامنے آیا ہے جن کی قیادت کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان کررہے ہیں۔ عمران کا ساتھ کناڈا نشین علامہ طاہر القادری نے بھی دیا ہے۔