اسلام آباد۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک پاکستانی مسافر مبینہ طور پر برطانیہ سے 2 کیلو گرام ہیروئن پاکستان اسمگل کررہا تھا۔ اسے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ مسافر عابد حسین برمنگھم سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ پاکستان پہنچا تھا۔ خبر رساں ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کی خبر کے بموجب وہ نوشیرہ کا متوطن ہے اور بے نظیر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔