پاکستان میں 15 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں کم از کم 15 عسکریت پسند اس وقت ہلاک ہوگئے جب جنگی طیاروں نے ان کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔ فوج کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ داٹاخیل میں کل شب جنگی طیاروں نے فضائی کارروائی شروع کی، جس میں 15 عسکریت پسند بشمول غیرملکی ہلاک ہوگئے۔ تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ یہ علاقہ میڈیا کے دسترس سے باہر ہے۔ پاکستان نے ضلع شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال سے فوجی کارروائی شروع کی تھی اور فوج نے اب تک 1500 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے باوجود افغانستان سے متصل اس علاقہ میں شورش پسندی برقرار ہے اور دو دن قبل عسکریت پسندوں نے کراچی میں ایک بس پر حملہ کرکے شیعہ برادری کے 45 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔