پاکستان میں ہندو خاتون کا قتل

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک ہندو خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انگریزی اخبار ڈان نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متوفیہ زانیہ کماری پر بابا کوٹ نامی علاقہ میں جو نصیرآباد ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، ایک گروپ نے حملہ کردیا اور بعدازاں وہاںسے فرار ہوگیا۔ اب تک قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثناء متوفیہ کے بھائی جالورام نے رنجیدہ لہجہ میں کہا کہ اس کی بہن کا قتل ’’بارسوخ افراد‘‘ کی ایماء پر بغیر کسی ٹھوس وجہ کیا گیا ہے۔ اس نے پولیس سے اپیل کی کہ قاتلوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے اور اس کے ارکان خاندان کو سیکوریٹی فراہم کی جائے۔