پاکستان میں ہندوستان کے 16 ماہی گیر گرفتار

کراچی ۔24 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے پاکستان کی آبی حدود میں مچھلی پکڑنے والے 16 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کرلیا۔ ایک آپریشن کے دوران پاکستانی میری ٹائم سکیوریٹی ایجنسی (PMSA) کی جانب سے یہ گرفتاریاں کی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ مچھیروں کی تین کشتیاں بھی ضبط کی گئیں جبکہ کراچی کے بندرگاہی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف معاملہ بھی درج کیا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ہندوپاک ایک دوسرے کے مچھیروں کو اکثر و بیشتر گرفتار کرتے رہتے ہیں کیونکہ ایک دوسرے کی آبی حدود کے بارے میں عصری ٹکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے مچھیرے غیرارادی طورپر ہندوستانی یا پاکستانی آبی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ بحیرہ عرب سرکریک کے متصلہ ہے اور اُس کے بعد انھیں جیل کی صعوبتیں جھیلنی پڑتی ہیں یا پھر ہندوپاک کے کسی اہم تہوار کے موقع پر انھیں رہا کردیا جاتا ہے ۔