پاکستان میں ‘ ہندوستانی و انگریزی فلموں کی نمائش پر امتناع

کراچی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں کی نمائش نہیں کی جائے گی کیونکہ مقامی فلمی صنعت نے شکایت کی ہیکہ انہیں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں سے عید کی تعطیلات کے دوران سخت مسابقت کا سامنا رہتا ہے جس سے مقامی فلمیں کوئی نہیں دیکھتا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق عید سے دو روز قبل اور عید کے دو ہفتوں بعد تک بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں کی نمائش پر امتناع عائد رہے گا۔ دریں اثناء وزارت سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوستانی اور انگریزی فلموں کی نمائش پر امتناع پاکستانی فلم ایگزہیبیٹرس ڈسٹری بیوٹرس اور پروڈکشن ہاؤس کی درخواست پر عائد کیا گیا ہے۔