اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستان نے آج ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جاریہ ماہ چھٹویں مرتبہ مبینہ خط قبضہ کے پاس فائرنگ کے سلسلہ میں طلب کیا۔ دفترخارجہ پاکستان قبل ازیں 5، 15، 20، 22 اور 24 فبروری کو ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرچکا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل محمد فیصل نے کہا کہ مبینہ ہندوستانی فائرنگ سے تروکی دیہات میں 13 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا حالانکہ پاکستان نے صبروتحمل اختیار کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ہندوستان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ 2018ء میں 400 مرتبہ خلاف ورزی ہوئی جس سے 18 شہری ہلاک ہوگئے۔