کراچی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گودام کی ایک عمارت پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج منہدم ہوگئی جس میں کم از کم 10 افراد بشمول 6 خواتین ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے۔ گودام کا چھت جہاں پر کھجور سکھائے جارہے تھے ، دھماکے کے ساتھ منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2 نابالغ لڑکیوں اور 6 خواتین اور کمسن لڑکوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔