کراچی ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترقی یافتہ دھماکو آلوں سے کئے ہوئے دو دھماکے آج کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب پیش آئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں یا نقصانات کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ دھماکے ویران مقامات پر کئے گئے تھے ۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد ایئرپورٹ پر ہلاکتیں اور نقصان پہنچانا تھالیکن یہ اپنے مقررہ نشانہ سے پہلے ہی پھٹ پڑے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس وحید خٹک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انسداد بم اسکواڈ نے ایئرپورٹ کے اطراف و اکناف مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکو مادے دستیاب نہیں ہوئے ۔ کوئی بھی شخص مذکورہ دھماکوں سے زخمی نہیں ہوا اور نہ کوئی مالی نقصان پہنچا ۔