اسلام آباد۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے شہر ملتان کے قریب ایک بچاؤ کاری خدمات انجام دینے والی کشتی اُلٹنے سے کم از کم 12افرادغرقاب ہوگئے ۔ اس میں دولھا دلہن اور دو بچے شامل ہیں۔ شادی کی بارات کو لیجانے والی یہ کشتی شیرشاہ بریج کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔