پاکستان میں کاروں کو نقصان پہنچانے والے شخص کو سزاء

لاہور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاروں کو آگ لگادینے اور انہیں نقصان پہنچانے کی پاداش میں ایک شخص کو 11 سال کی زسائے سنائی ہے اور سماج میں دہشت پھیلانے کیلئے اس پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بتایا گیا ہیکہ شاہد عزیز عرف گلوبٹ کاروں کو تباہ کررہا ہے۔ وہ مولانا طاہرالقادری کے حامیوں میں سے ایک ہے۔ جن کے حامیوں نے 17 جون کو احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب مرتھ نے یہ سزاء سنائی۔ شاہد عزیز عرف گلوبٹ وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی کا ورکر بتایا جاتا ہے۔