پاکستان میں چار بہنوں کا قتل

پشاور۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چار بہنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک اور اس مہلک فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوگئیں۔شمال مغربی پاکستان میں پڑوسیوں کے درمیان فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ ہستنگری علاقہ میں پیش آیا جو شہر پشاور کا داخلی علاقہ ہے ۔ پڑوسیوں نے ایک دوسرے پر سخت زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کی تھی ۔ جس میں پانچ بہنیں زخمی ہوگئی تھیں ‘ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے چار زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔ پانچویں بہن اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ تاہم اس کی حالت مستحکم نہیں ہ۔