پاکستان میں پٹرول 2.94 روپے ڈیزل 95 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں آج سے پٹرول 2 روپے 94پیسے اور ڈیزل 95پیسے فی لیٹر سستا ملے گا۔حکومت نے اکتوبر کیلئے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ فیصلے کے بعد پٹرول 2.94 روپے سستا ہوکر 103.62 روپے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت107.39 روپئے ہوگئی۔