پاکستان میں پولیو کے مزید آٹھ کیسوں کا انکشاف

اسلام آباد ۔4 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں پولیو سے متاثرہ ایک بھی فرد نہیں ہے لیکن دوسری طرف پڑوسی ریاست پاکستان میں پولیو کے آٹھ نئے معاملات منظرعام پر آئے ہیں اور اس طرح جاریہ سال میں اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 202 ہوگئی ہے جو انسانوں کو معذور و اپاہج کردیتی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس بیماری پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات غیرمؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ خود پاکستان میں گزشتہ شب پولیو کے آٹھ نئے معاملات منظرعام پر آنے سے یہ ظاہر ہوگیا کہ حکومت پاکستان پولیو کے کنٹرول میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے ۔