پاکستان میں پولیس کے نئے کیس کی شناخت

اسلام آباد۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پولیو کے مزید ایک مریض کی شناخت ہوتی ہے جس کے ساتھ ہی رواں سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین کیس کی شناخت وفاقی زیرانتظام قبائیلی علاقہ (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں ہوئی ہے۔ پولیو وائرولوجی لیباریٹری نے اس کیس کی توثیق کی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے 306 کیسیس کی شناخت ہوئی تھی۔ 16 سال کے دوران ایک سال میں ایسے کیس کی یہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران درجہ حرارت میں کمی کے سبب پولیو وائرس کی منتقلی کا عمل سست رہتا ہے چنانچہ اس موسم میں پولیو کے زیادہ واقعات منظر عام پر نہیں آئے۔