اسلام آباد، 20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نوٹوں کی منسوخی پر اپنے پڑوسی ملک ہندوستان سے تحریک حاصل کرتے ہوئے کالے دھن سے نمٹنے کے لئے اپنے یہاں 5ہزار روپے کے نوٹ کو بند کئے جانے کی قرار داد کو منظوری دے دی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر عثمان سیف اللہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی سینیٹرز کی اکثریت نے حمایت کی۔