پاکستان میں ٹی وی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

اسلام آباد 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک خانگی ٹی وی چینل کیلئے کام کرنے والے صحافی کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ چینل نے بتایا کہ یعقوب شہزاد نامی ایکسپریس نیوز کے صحافی کو گجرانوالا شہر میں ایک دفتر کے اندر گولی مار دی گئی جب وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ تھے ۔ کہا گیا ہے کہ صحافی پر تین گولیاں داغی گئیں اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ان کے ساتھ بیٹھا ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس فوری وہاں پہونچ گئی اور اس نے شواہد اکٹھا کئے ہیں۔ اس نے زخمی شخص سے بھی بات چیت کی ہے ۔ پولیس شہزاد کی نیوز رپورٹس کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے اسے نشانہ کیوں بنایا گیا ہے ۔