اسلام آباد 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئٹر جو ایک مقبول عام سائٹ ہے، اپنے کئی اکاؤنٹس اور ٹوئٹس کی اہانت مذہب مواد تک رسائی بحال کرچکی ہے جسے گزشتہ ایک ماہ سے بند کردیا گیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ اِس سائٹ پر مذہب کی توہین پر مبنی مواد شائع کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ پاکستانی عہدیداروں نے تحدیدات عائد کرتے ہوئے اہانت انگیز مواد حذف کردینے کی خواہش کی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ مواد غیر اخلاقی ہے۔