پاکستان میں ’’ٹسٹ ٹیوب بے بی‘‘ طریقہ قانونی اور جائز

اسلام آباد۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایسے لاولد ماں باپ جو شادی کے طویل عرصہ کے بعد بھی اولاد کی خوشیاں دیکھنے سے محروم رہے، ان کے لئے یہ یقیناً ایک خوشخبری ہے کہ پاکستان کی ایک اعلیٰ سطحی شرعی عدالت نے استقرار حمل کیلئے ’’ٹسٹ ٹیوب بے بی‘‘ کا طریقہ کار اب ’’جائز اور قانونی‘‘  قرار دیا ہے۔ اگر باپ کے مادۂ منویہ سے جرائم اور ماں کے انڈوں کو حاصل کرکے انہیں ایک ٹیوب میں منجمد کیا جائے اور اس کے بعد اسے ماں کے رحم میں داخل کیا جائے (ماں حقیقی ہونا چاہئے) تو اس عمل کو استقرار حمل کیلئے ’’جائز اور قانونی‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے کل اس بات کا اعلان کیا۔