لاہور 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 17افراد بشمول پاکستانی فوج کے سینئر عہدیدار آج ہلاک ہوگئے جبکہ خصوصی ٹرین کے چار ڈبے جن میں فوجی سفر کررہے تھے پاکستانی صوبہ پنجاب میں ایک پل کے منہدم ہونے سے حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ اس واقعہ پر اعلی عہدیداروں کو سبوتاج کا شبہ ہے ۔ ٹرین کے چار ڈبے گوجراں والا کے قریب نہر میں گر گئے جبکہ ٹرین پل پر سے گذر رہی تھی۔ پاکستان فوجی بٹالین کے کمانڈر لیفننٹ کرنل عامر جادوں ان کی بیوی اور دو بچے ‘لیفننٹ کرنل راشد ‘میجر عادل ‘لیفننٹ کاشف ‘کانسٹبل اسلم اور لانس نائک ظفر مہلوکین میں شامل ہیں ۔
ٹرین کنال میں گر گئی، 12 پاکستانی سپاہی ہلاک
لاہور ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ پنجاب میں فوجی جوانوں کو لانے والی خصوصی ٹرین کے چار بوگی ایک کنال میں گر گئے جس کی وجہ سے کم از کم 12 پاکستانی سپاہی اور کمانڈر ہلاک ہوئے۔ گجرات سٹی میں کھرین کنٹونمنٹ جانے والی یہ ٹرین ندی کا پل ٹوٹ جانے کے باعث کنال میں گر گئی۔ اس خصوصی ٹرین کے چار بوگیوں میں پاکستانی فوج کے سپاہی سوار تھے۔ بچاؤ کاری کام جاری ہے۔ لیفٹننٹ جنرل اسیم باجوا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہیکہ یہ حادثہ ریلوے برج منہدم ہونے سے پیش آیا ہے۔ مہلوکین کی تعداد 12 بتائی گئی ہے جس میں یونٹ کے کمانڈر لیفٹننٹ کرنل عامر بھی شامل ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہیکہ کنال سے 80 مسافرین کو بچا لیا گیا ہے اور اس کنال میں 8 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔