اسلام آباد ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں آج ریلوے کراسنگ پر ایک ایکسپریس ٹرین کا آئیل ٹینکر کے ساتھ تصادم ہوا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین شیخوپورہ ریلوے کراسنگ پر آئیل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس حادثہ کی توثیق کی ہے۔ اس سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور اور اس کا اسسٹنٹ ہلاک ہوا۔