پاکستان میں نوزائیدہ کا قلب سینے سے باہر

اسلام آباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان میں ایک ایسا عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا ہے جس کا قلب اس کے سینے میں نہیں بلکہ باہر موجود ہے جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کا شاذ و نادر ہونے والا واقعہ ہے ۔ نوزائیدہ کے ارکان خاندان نے یہ بتایا کہ بچہ کا قلب اس کے سینے سے باہر ہے ۔ ملتان میں پیدا ہوئے اس بچہ کو فوری طور پر لاہور چلڈرن کامپلکس سے رجوع کیا گیا ۔ دریں اثناء جیو نیوز نے بھی اس واقعہ کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس کے ان بیانات کا حوالہ دیا کہ بچہ کا قلب پوری طرح کارکرد ہے تاہم اسے سینے کے اندر پیوست کرنے کے لیے آپریشن کرنا پڑے گا اور اگر سارے کام معمول کے مطابق انجام پائے تو انشاء اللہ بچہ ایک صحت مند زندگی گزارے گا ۔ طبی اصطلاح میں ایسے واقعات کو ایکلوپیا کارڈس کہتے ہیں ۔