پاکستان میں ناٹو کے کنستروں پر بندوق برداروں کی فائرنگ ،دو ہلاک

پشاور 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نامعلوم بندوق برداروں کی ناٹو کے کنستروں پر جو شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ کے راستہ افغانستان روانہ کئے جارہے تھے فائرنگ کی وجہ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ قبائیلی علاقہ خیبر کے تحصیل جمرود میں پیش آیا۔ حملہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی عہدیدار فوری مقام ورادات پر پہنچے اور پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ فوج تلاشی کی مہم میں مصروف ہے خیبر پختوان کا صوبہ حال ہی میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے اختتام پر دوبارہ نقل و حرکت کیلئے کھولا گیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے اس ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا ۔ یہ ناکہ بندی پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بطور احتجاج شروع کی گئی تھی۔