پاکستان میں مندروں کو منہدم کرنے کی جماعۃ الدعوۃ کی مخالفت

اسلام آباد 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ تنظیم جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہاکہ اُن کی تنظیم ہندوؤں کے مندروں کے پاکستان میں انہدام کی اجازت نہیں دے گی کیوں کہ یہ غیر مسلم عوام کے مقدس مقام ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ عبادت گاہوں کی حفاظت کریں چاہے وہ ہندو برادری کی کیوں نہ ہوں۔ حافظ سعید نے کہاکہ ہم مندروں اور دیگر مقدس عمارتوں کے انہدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ حافظ سعید نے کشمیری مسلمانوں کی تائید کا بھی عہد کیا۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب اُنھوں نے کہاکہ صیانتی محکمے مخالف حکومت تنظیموں اور را کے ایجنٹس کے خلاف جدوجہد میں مخلص نہیں ہیں۔ نواز شریف کی حکومت نے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔