پاکستان میں ممبئی حملے ٹرائل میں پھر تاخیر

لاہور ، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لگاتار آٹھویں مرتبہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی نے جو 2008ء کے ممبئی حملے کیس کے سات ملزمین پر مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج کی شنوائی ملتوی کردی جبکہ ایک حکومتی گواہ اور استغاثہ کے وکلاء حاضر نہیں ہوئے۔ سماعت کا دیڑھ ماہ کے بعد آج احیاء ہونا تھا جبکہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عتیق الرحمن اپنے ’’گرمائی چھٹیوں‘‘ سے لوٹ آئے۔ذرائع نے کہا کہ ’’ایک اہم حکومتی گواہ‘‘ آج کی سماعت میں عدالت میں حاضر ہونے والا تھا، چونکہ وہ آج نہیں آیا اس لئے عدالت نے اسے آئندہ چہارشنبہ کی سماعت (10 ستمبر) کیلئے دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔ اس کیس کی کارروائی مئی سے استغاثہ کی غیر حاضری کے سبب باقائدگی سے منعقد نہیں ہو پائی ہے۔