لاہور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت میں 2008 ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی سماعت آج تیسری مرتبہ ملتوی ہوگئی کیونکہ جج سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے عدالت نہیں آسکے ۔ یہ مقدمہ 7 پاکستانی مشتبہ ملزمین کے خلاف دائر کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے گزشتہ دو سماعتوں کے دوران بھی عدالت آنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ اس حساس کیس میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں ہے ۔ اگلی سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔