پاکستان میں متعدد ہوائی اڈے بند

اسلام آباد۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ہند۔ پاک سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے درمیان اپنے کئی ہوائی اڈوں پر طیاروں کی سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کردی ہے پشاور، لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کی وجوہات سے طیاروں کی سروس بند کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی ہوائی اڈے سے نئی دہلی جانے والی پرواز بھی سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے اور لاہور ہوائی اڈے سے مانچسٹر کی پرواز بھی سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔